پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز

0

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات 2 ہفتے جاری رہیں گے:فوٹو:فائل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات 2 ہفتے جاری رہیں گے:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: پاکستان اورعالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے درمیان وزارت خزانہ میں مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام سے متعلق مذاکرات ہورہے ہیں جو تقریباً 2 ہفتے جاری رہیں گے۔ وزارت خزانہ میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے وفود کے درمیان تعارفی سیشن ہوا۔

پاکستان کی معاشی ٹیم کی قیادت وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب جبکہ آئی ایم ایف کے وفد کی قیادت مشن چیف نیتھن پورٹر کررہے ہیں۔ مذاکرات میں نئے قرض کے حجم اور مدت کے تعین کے علاوہ نئے مالی سال کے بجٹ پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ پاکستان آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر سے زائد بیل آؤٹ پیکج کے لیے پرامید ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی قرض پروگرام کیلئے ورکنگ پیپر تیار کیا گیا ہے۔


%d9%be%d8%a7%da%a9%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%a2%d8%a6%db%8c-%d8%a7%db%8c%d9%85-%d8%a7%db%8c%d9%81-%da%a9%db%92-%d8%af%d8%b1%d9%85%db%8c%d8%a7%d9%86-%d9%85%d8%b0%d8%a7%da%a9%d8%b1

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *