پاک آئرلینڈ سیریز؛ دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا! ٹیم میں 2 تبدیلیاں متوقع

0

دونوں ٹیمیں ڈبلن اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی (فوٹو: پی سی بی)

دونوں ٹیمیں ڈبلن اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں ڈبلن اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

سیریز کے پہلے میچ میں ویزہ تاخیر ہونے کے سبب فاسٹ بولر محمد عامر پلئینگ الیون کا حصہ نہیں بن سکے تھے انکی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے جبکہ مزید دو تبدیلیاں بھی متوقع ہیں، سلمان آغا کو اعظم خان جبکہ ابرار احمد کو بھی موقع دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔

مزید پڑھیں: آئرلینڈ سے شرمناک شکست؛ احمد شہزاد نے بھی تنقید کے نشتر چلادیئے

میچ سے قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی بھی پیشگوئی کررکھی ہے۔

واضح رہے کہ تین ٹی20 میچ پر مشتمل سیریز میں آئرلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔


%d9%be%d8%a7%da%a9-%d8%a2%d8%a6%d8%b1%d9%84%db%8c%d9%86%da%88-%d8%b3%db%8c%d8%b1%db%8c%d8%b2%d8%9b-%d8%af%d9%88%d8%b3%d8%b1%d8%a7-%d9%85%db%8c%da%86-%d8%a2%d8%ac-%da%a9%da%be%db%8c%d9%84%d8%a7-%d8%ac

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *