سلمان خان شادی کے نام پر لڑکیوں کو بیوقوف بناتے رہیں گے

0

متھن چکرورتی نے سلمان خان کو شرارتی قرار دیا : فوٹو : فائل

متھن چکرورتی نے سلمان خان کو شرارتی قرار دیا : فوٹو : فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے سینیئر اداکار متھن چکرورتی نے کہا ہے کہ دبنگ اسٹار سلمان خان لڑکیوں سے محبت رچاتے رہیں گے لیکن شادی کبھی نہیں کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متھن چکرورتی نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران سلمان خان سمیت دیگر بالی ووڈ اسٹارز کی شخصیت سے متعلق گفتگو کی۔

متھن چکرورتی نے کہا کہ سلمان خان کافی خوش مزاج، ہنس مکھ، شرارتی اور دوستانہ شخصیت کے مالک ہیں، وہ بظاہر تو بڑے ہی غصے والے انسان نظر آتے ہیں لیکن حقیقت میں اُن کی شخصیت اس کے بالکل برعکس ہے۔

سینیئر اداکار نے کہا کہ سلمان خان ہر وقت مذاق مستی کے موڈ میں رہتے ہیں، وہ ایسے ہیں کہ اگر دیر رات نیند سے اُن کی آنکھ کُھل جائے تو وہ اُس وقت بھی سب کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے ہیں۔

اُنہوں نے سلمان خان کی شادی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ میگا اسٹار سلمان خان کبھی شادی کے بندھن میں نہیں بندھیں گے۔

متھن چکرورتی نے کہا کہ سلمان خان ہر خوبصورت لڑکی سے یہ کہہ کر ہمدردیاں لیتے رہیں گے کہ وہ غیر شادی شدہ ہیں اور لڑکی شادی کی اُمید میں اُن سے محبت کرنے لگ جائے گی۔

مزید پڑھیں: سلمان خان اب بھی ایشوریا رائے سے محبت کرتے ہیں؟

اداکار نے کہا کہ سلمان خان لڑکیوں سے محبت رچاتے رہیں گے، اُنہیں بیوقوف بناتے رہیں لیکن ان سے کبھی شادی نہیں کریں گے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں اس بات کی گارنٹی دے رہا ہوں کہ سلمان خان اُن لڑکیوں سے کبھی شادی نہیں کریں گے جنہیں وہ بیوقوف بناتے ہیں۔

واضح رہے کہ 58 سالہ سلمان خان ماضی میں کئی نامور بالی ووڈ اداکاراؤں کے ساتھ تعلق میں رہے ہیں جن میں سرفہرست ایشوریا رائے بچن اور کترینہ کیف ہیں۔

سلمان خان اور ایشوریہ رائے کے درمیان کئی برسوں تک دیرینہ دوستی رہی تھی اور بات شادی تک بھی جاپہنچی تھی لیکن پھر دونوں کے درمیان یہ رشتہ ٹوٹ گیا۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ سلمان خان نے آج تک ایشوریا رائے کی وجہ سے شادی نہیں کی۔


%d8%b3%d9%84%d9%85%d8%a7%d9%86-%d8%ae%d8%a7%d9%86-%d8%b4%d8%a7%d8%af%db%8c-%da%a9%db%92-%d9%86%d8%a7%d9%85-%d9%be%d8%b1-%d9%84%da%91%da%a9%db%8c%d9%88%da%ba-%da%a9%d9%88-%d8%a8%db%8c%d9%88%d9%82

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *